اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

ہمارے وکیل نے انتخابات میں منظم دھاندلی ثابت کردی ,عمران خان

datetime 30  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے وکیل نے انتخابات میں منظم دھاندلی ثابت کردی ہے ¾پنجاب میں ریٹرننگ افسران منظم دھاندلی کا حصہ تھے، مسلم لیگ (ن)، آر اوز اور الیکشن کمیشن مل کر میچ کھیلتے رہے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں آر اوز کی پشت پر موجود لوگوں کا بھی پتہ چل جائے گامنگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے وکیل نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے رو برو ثابت کردیا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی،پنجاب میں ریٹرننگ افسران منظم دھاندلی کا حصہ تھے، مسلم لیگ (ن)، آر اوز اور الیکشن کمیشن مل کر میچ کھیلتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ریٹرننگ افسران کو کھلا چھوڑا، جنہوں نے امیدواروں اور ان کے نمائندوں کو ووٹوں کی گنتی کے عمل میں شامل نہیں ہونے دیا اور انہوں نے خود ووٹوں کے تھیلے بھرے ، موجودہ الیکشن کمیشن کے سوا سارا کمیشن دھاندلی میں ملوث ہے، الیکشن کمیشن کی وجہ سے چور اور ڈاکوحکمران بن کرعوام پر مسلط ہوگئے۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نادرا کو ووٹوں کی تصدیق کرنی تھی کیونکہ انہوں نے اس کا دعویٰ کیا تھا، پہلے نادرا کے چیرمین نے کہا کہ ان کے حلقے میں 93 ہزار ووٹوں کی شناخت نہیں ہوسکتی، اس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں 93 ہزار میں سے 98 فیصد ووٹ درست ہیں،یہ نادرا کا چیرمین ہے یا ولی اللہ، جنہیں سب باتوں کا پہلے سے ہی پتہ چل جاتا ہے، انہیں کیسے پتہ چلا کہ کون سا انگوٹھا ٹھیک ہے اور کون سا غلط۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کمیشن نے انتخابات میں آر اوز کو کھلی چھوٹ دی، پنجاب کے اکثر حلقوں کے پولنگ بیگز میں فارم 15 موجود ہی نہیں، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں آر اوز کی پشت پر موجود لوگوں کا بھی پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں (ن )لیگ کا فراڈ پکڑ لیا ہے ، ثبوت دئیے ہیں کس طرح الیکشن کمیشن نے آر اوز کے ساتھ مل کر دھاندلی کی ، انہوں نے کہا ثابت ہو گیا نواز شریف نے اپنے امپائرز کے ساتھ میچ کھیلا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…