جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب بھر کی عوام کے ”سفر آخرت“کو آسان کرنے کی تیاریاں مکمل

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لااینڈ آرڈر چیف منسٹرآفس غریب خاندانوں کو کفن دفن کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ”شہرخموشاں“ پراجیکٹ شروع کر رہا ہے۔ شہرخموشاں پراجیکٹ پر متعلقہ ضلع میں ضلعی حکومت کے زیراہتمام عمل درآمد ہو گا۔ باقاعدہ منصوبے کے تحت ڈیزائن کردہ ماڈل قبرستانوں میںٹال فری ہیلپ لائن کے ذریعے تابوت لے جانے والی گاڑیاں ‘ پسماندگان یا ورثاءکو قبرستان لے جانے اور لانے کے لئے شٹل سروس‘ میت کو نہلانے کے انتظامات‘ نماز جنازہ اور بیرون ملک سے آنے والے رشتہ داروں کے انتظار میں میت کو سردخانے میں محفوظ رکھنے جیسی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ لاہور میں فیروزپور روڈ پر موضع رکھ چیڈو میں ماڈل قبرستان کے لئے اراضی کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ اسی طرح ملتان اور سرگودھا میں بھی ماڈل قبرستان کے لئے اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مشیروزیراعلیٰ خواجہ احمد حسان کی چیئرمین شپ میں ماڈل قبرستان عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ نمائندہ کمشنرآفس‘ ڈی سی او لاہور‘ اے سی ماڈل ٹاﺅن‘ ای ڈی او (ایم ایس)‘ اے ڈی سی (آر) نے اراضی کی نشاندہی میں نمایاںکردار ادا کیاہے۔ ماڈل قبرستان ”شہرخموشاں پراجیکٹ“ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لا اینڈ آرڈر (ایس ایم یو)‘ کمشنر آفس اور ڈی سی او آفس کے اشتراک سے قابل عمل تجاویز کے معیار (ایس او پی) کا تعین کیا ہے۔عوام کے لئے شہرخموشاں پراجیکٹ کے آغاز سے کفن دفن کے طویل اور دشوار مراحل کا خاتمہ ہو گا اور دکھ اور کرب کے لمحات میں پنجاب کے شہری اپنی حکومت کوساتھ ساتھ پائیں گے۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لااینڈ آرڈر نے لاہور میں ماڈل قبرستان شہرخموشاں کے قیام کے لئے مخیرحضرات بالخصوص تابوت لے جانے والی دو گاڑیاں دینے پر صوفی گروپ آف کمپنیز اور تابوت لے جانے والی ایک گاڑی دینے پر ماسٹرپینٹس کو سراہا ہے۔ ان گاڑیوں پر میت کو بلامعاوضہ گھر سے قبرستان تک منتقل کیا جائے گا



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…