تہران (نیوزڈیسک)ایران نے پولیو کے خاتمہ کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مدد کی پیشکش کی ہے۔ پیر کو وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پاکستان پولیو جیسے موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے ایران کی جانب سے پولیو کے خاتمہ کیلئے تعاون کی پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ اور بلوچستان حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد ایران کی تجویز پر پیش رفت کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایران نے صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے جامع تجاویز بھی دی ہیں۔