منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی یا نہیں،مسلم لیگ (ن) نے جوڈیشل کمیشن میں تحریری دلائل جمع کرادیئے

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق قائم جوڈیشل کمیشن میں 56 صفحات پر مشتمل تحریری دلائل جمع کرادیئے۔ پیر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن میں مسلم لیگ (ن) نے اپنے دلائل جمع کرادیئے جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات خودساختہ ہیں جب کہ جرح کے دوران پی ٹی آئی نے غیرمبہم اورعمومی الزامات عائد کئے لیکن اس حوالے سے کوئی شواہد پیش نہیں کئے۔ مسلم لیگ (ن) کے جواب میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے یہ نہیں بتایا کہ دھاندلی کے منصوبے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا اور دھاندلی کا منصوبہ کب، کہاں، کس نے اور کس طرح عمل میں لایا گیا اور اس حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا گیا۔تحریری جواب میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 35 پنکچر کے الزامات لگائے گئے لیکن کمیشن کے سامنے اس حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا گیا جب کہ عام انتخابات میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی سے ملاقات کی اور کمیشن کے سامنے جرح کے دوران ان سے 35 پنکچر کا سوال تک نہیں پوچھا۔ حکمراں جماعت نے اپنے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں تحریک انصاف سے 72 لاکھ ووٹ زیادہ لئے جب کہ پی ٹی آئی کے 54 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…