اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق چیف آف جنرل اسٹاف ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل وحید ارشد نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو نڈری کے ساتھ جھڑپوں کا دوبارہ آغاز ہوسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت ایسے حالات پیدا کرسکتا ہے کہ پاکستان اگلے سال سارک سربراہی کانفرنس کی میزبانی نہ کرسکے یا یہ تقریب ملتوی ہوجائے۔جنرل وحید ارشد نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بھارت کی ہچکچاہٹ سمجھ میں آتی ہے، بحران کے شکار پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بھارت کی دلچسپی بہت کم ہے۔ریٹائرڈ جنرل وحید ارشد نے خبردار کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی روایتی عدم مطابقت، تنازعات کے حل کے طریقہ کار کی عدم موجودگی، بھارت کا جارحانہ انداز اور بھارت کےلئے بین الاقوامی حمایت خطے میںسٹرٹیجک استحکام کو خراب کرےگی۔سابق چیف آف جنرل سٹاف نے سفارش کی کہ پاکستان کوکشمیر کے مسئلے کو جارحانہ طور پر ا ±ٹھانا چاہیے اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کو مرکزی دھارے کی سیاست میں داخل ہونا چاہیے