اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے دھوبی گھاٹ میں پرائمری سکول کی چھت گرنے سے دس طلباءزخمی ہوگئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے دھوبی گھاٹ میں پرائمری سکول کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دس کم سن طلباء زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے بچوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لورالائی منتقل کیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دس بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے تمام زخمی بچوں کی خالت حالت خطرے سے باہر ہے ۔