ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کرنسی سمگلنگ میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت راولپنڈی کے سپیشل جج کسٹم رانا آفتاب احمد خان کی عدالت میں ہوئی۔ ملزمہ کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل کے دوران کہا کہ ایئر پورٹس سیکورٹی فورس کو سونا یا کرنسی چیک کرنے کا اختیار نہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا وی آئی پی لاﺅنج میں بیٹھنا کوئی جرم نہیں ، ایک ہزار روپے فیس دے کر کوئی بھی وی آئی پی لاﺅنج جا سکتا ہے جہاں سے ایان علی کی گرفتاری ظاہر کی گئی وہاں کسٹم کا کوئی کاو¿نٹر ہی نہیں۔ ایان علی کو ائیرپورٹ پر رقم کی کلیئرنس سے پہلے ہی سمگلر بنا دیا گیا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ پڑوسی ملک میں شوبز سے متعلقہ افراد کی بڑی عزت کی جاتی ہے۔ راحت فتح علی خان اور عدنان سمیع کو بھارت میں پکڑا گیا لیکن بعد میں چھوڑ دیا گیا۔ ایان علی ایک شو کا پانچ لاکھ ڈالر معاوضہ لیتی ہیں ، انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ کتنی رقم باہر لے جا سکتی ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ پانچ لاکھ ڈالر ایان علی اور اس کے بھائی ذوالفقار کی مشترکہ ملکیت ہیں۔ انہوں نے یہ رقم دبئی میں اپنے بھائی کو دینی تھی۔ ایان علی جب بھی عدالت آتی ہے تماشا بنایا جاتا ہے ،

مزید پڑھئے:ماڈل ایان علی کیس کے اہم گواہ اور کسٹم آفیسر قتل

کسٹم کے وکیل فرحت نواز لودھی نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ، سمگلنگ سے بڑا جرم ہے ، کرنسی سمگلنگ منی لانڈرنگ کا حصہ ہے۔عدالت نے ماڈل کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی. –

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…