اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میانمر کے مسلمانوں کی حالت زار کا نوٹس لے اور فوری طور پر مہاجرین کی بحالی کیلئے اقدامات کرے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے میانمر میں روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی بان اور عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے،انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ اقوام متحدہ برما میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور ان کی نسل کشی روکنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے،روہنگیا کے مسلمان سمندر کی بے یارود مدد گاربھٹک رہے ہیں ،کوئی ملک ان کو پناہ دینے کیلئے تیار نہیں اور ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاءبھی ختم ہو گئیں،خط میں مزید لکھا لکھا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری فوری طور پر روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور برما میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور نسل کشی کو رکوانے کیلئے کردار ادا کرے اور مہاجرین کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔