ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سی آئی اے کے سابق سٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ میں اہم پیش رفت

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں کے الزام میں امریکی خفیہ ادارے (سی آئی اے )کے سابق سٹیشن چیف سمیت دیگر افراد کے خلاف درج مقدمہ کی تفتیش فاٹا منتقل کرنے کےخلاف دائر درخواست پر تمام ریکارڈ طلب کر تے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی ۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست گزار کریم خان کی درخواست کی سماعت کی تو مرزا شہزاد اکبر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اوراپنا موقف بیان کیا ۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل حسین ابراہیم کاظمی نے عدالت کو بتایا کہ واقعہ فاٹا میں ہوا تھا پولیس رولز کے مطابق اس کی تفتیش بھی وہیں ہو گی ابھی تک وفاق کو جواب داخل کرانے کے لئے نوٹس موصول نہیں ہوا ہم یہ کوشش کر رہے ہیں کہ مقدمہ کی تفتیش اسی علاقے میں منتقل ہو جہاں پر یہ واقع رونما ہو ا ہے جس پر عدالت نے خط و کتابت کا تمام ریکارڑ آئندہ پیشی پر طلب کر تے ہوئے مقدمہ کی سماعت 25جون تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ مذکورہ درخواست میں آئی ،جی اسلام آباد پولیس اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس،ایچ ،او کو فریق بنایا گیا ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ درخواست گزار کریم خان نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈورن حملوں کے باعث ان کا بیٹا اور بھائی مارے گئے تھے لہذا بے گناہ افراد پر ڈرون حملے کرنے کے الزام میں سابق سی آئی اے سٹیشن چیف اور ان کے لیگل ایڈوائزر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے جس پر عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایف ،آئی ،آر درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…