پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

اپنا ہی بندہ ٹھکانے لگادیاگیا

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسما عیل خان(نیوزڈیسک)خیبر پختونخواحکومت کااپنا ہی بندہ ٹھکانے لگادیاگیا،بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ باکس اٹھانے اور پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینے، گریبان سے پکڑنے کے الزام میں گرفتار صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور کو ایک روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، گذشتہ رات گئے گرفتار ہونے والے صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور کو ہتھکڑی لگا کر جب جوڈیشل مجسٹریٹ خالدمنصور کی عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے ان کے خلاف درج مقدمہ نمبر دو سو چھبیس میں ان کی ضمانت منظور کرنے جبکہ مقدمہ نمبر دوسو پچیس میں انہیں ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کاحکم جاری کردیا، صوبائی وزیر مال کے خلاف درج مقدمہ نمبردو سو پچیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او سیف الرحمان کی جانب سے درج کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ صوبائی وزیر نے مسلح افراد کے ہمراہ ایس ایچ او کو گربیان سے پکڑا، پولیس اہلکاروں کو غلیظ گالیاں دیں اور اس کے سیکورٹی گارڈ نے پولیس اہلکاروں پر اسلحہ تان کر بلیٹ کھینچ کئے تاہم ان کے بھائی عمر امین نے سیکورٹی گارڈ کو ایسا کرنے سے روک دیا، ایس ایچ او نے ایف آئی آر میں یہ بھی کہا کہ صوبائی وزیر مال علی امین خان گنڈہ پور جب پولیس اہلکاروں کو غلیظ گالیاں دے رہے تھے، پولیس کی گاڑی کو لاتیں مار رہے تھے تو ان کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار بھی تماشائی بنے کھڑے رہے، جبکہ دوسری ایف آئی آر نمبر دو سو چھبیس پولنگ سٹیشن ہمت کے خواتین پولنگ سٹیشن کی پریزائیڈنگ آفیسر مس شبانہ کی جانب سے درج کرائی گئی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہتھکڑی پہنے صوبائی وزیر مال نے عدالت سے باہر موجود میڈیا کے نمائندوں اورکارکنوں سے کہا کہ میں بے گناہ ہوں ،اور اس کا جلد فیصلہ سب کے سامنے آجائے گا ، مےرے خلاف بے بنےادمقدمات بنائے گئے ہےں۔مقدمات سے ڈرنے والانہےں۔دھاندلی کسی صورت برداشت نہےںکرونگا۔میںنے بلدیاتی انتخابات کے دوران کوئی غےرقانونی اقدام نہےںکےاانہیں جب پولیس کی تحویل میں جیل منتقل کیا جا رہا تھا تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑی کا راستہ روک لیا، علی امین خان کے حق اور صوبائی حکومت کی ایک اہم زمہ دار شخصیت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…