اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف نے کہا کہ مدارس کو سرکاری مراعات دیں گے ۔ حج انتظامات کو بدعنوانی سے پاک رکھنے کے لئے پرعزم ہیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ ملک میں قائم مدارس کے معاملہ پر بہت سی الجھنیں موجود ہیں ماضی کی حکومتوں نے مدارس میں اصلاحات کا دعوی کیا مگر اس پر کوئی عمل نہیں کیا ۔ اقلیتوں کے لئے مختص غیر استعمال شدہ بجٹ کبھی بھی ختم نہیں ہوا کرے گا۔ نظام الصلواة کو جبری طور پر نافذ نہیں کرنا چاہئے ۔ فقہ جعفریہ اور اہل حدیث علماء نے کافی تعاون کیا ۔ انٹر تک عربی کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کی تجویز پر کام کر رہے ہیں ۔ قرآن کریم کی پرنٹنگ اور اشاعت کے حوالے سے مرکزی طور پر کوئی نظام موجود نہیں ہے اس حوالے سے بھی صوبوں سے مل کر اقدامات کر رہے ہیں ۔
مزید پڑھئے:ایک نومسلم لڑکی کی داستاں جس نے اسلام کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا