جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بینظیر انکم سپورٹ،اہم فیصلہ ہوگیا

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان بیت المال اور بے نظیر انکم سپورٹ سمیت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے تمام اداروں کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کے زیر نگرانی خصوصی کمیٹی نے تمام اداروں کو اکٹھا کرنے اور ایک ہی وزارت کے ماتحت کرنے کیلئے سفارشات کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی میٹنگ کے دوران محکمہ زکواة کے ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایا کہ موجود حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام‘ پاکستان بیت المال‘ زکواة اور حکومت کے دیگر فلاحی سکیموں کے مابین روابط بڑھانے اور مستحقین کو ان کا حق پہنچانے کیلئے ایک علیحد ہ وزارت کے قیا م پر غور کر رہی ہے جس کے ماتحت ملک بھر میں چلنے والے تمام فلاحی ادارے ہونگے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی سفارشات کی تیاری کا کام کر رہی ہے جسے وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کیا جائے گا کمیٹی نے حکومت کے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فلاحی اداروں کے مابین بہتر روابط کا قیام بے حد ضروری ہے تاکہ ان اداروں کے قیام کے مقاصد کو پورا کیا جا سکے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…