اسلام آباد (نیوزڈیسک)پنجاب اور اسلام آباد میں حکومت کا سی این جی آج سے کھولنے کا اعلان ہَوا ہوگیا، اب تک اسٹیشنز سے سپلائی شروع نہ ہو سکی۔پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے کے حکومتی اعلان کے باوجود صوبائی دارلحکومت لاہور میں سی این جی اسٹیشنز تاحال بند ہیں۔وزارت پٹرولیم کی جانب سے سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کے بعد آج سے پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز 6 ماہ بعد ایک ہفتے کیلئے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا، مگر لاہور میں تاحال سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوئی نادرن حکام کی جانب سے اسٹیشنز مالکان کو 12 لاکھ روپے سیکیورٹی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور رقم جمع کرانے والے اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ادھر اسلام میں بھی سی این جی اسٹیشن کھولنے کا حکم ہوا گیا ہے۔