ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ڈسکہ واقعے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کو مسترد کرتے ہیں،عاصمہ جہانگیر

datetime 26  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر سپریم کورٹ بار اور ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کو مسترد کرتے ہیں ۔ حکومت روز جوڈیشل کمیشن بنا لیتی ہے واقعے کی تحقیقات کے لئے سول سوسائٹی پر مشتمل کمیشن بنایا جائے ۔ عدالتیں بروقت انصاف فراہم نہیں کر رہی ۔ ان خیالات کا اظہار عاصمہ جہانگیر نے منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کو مذاق بنا لیا ہے ہر روز جوڈیشل کمیشن بنا لیتی ہے جوڈیشل کمیشن کیا کرے گا ۔جب دن دیہاڑے دو وکلاء کو قتل کر دیا گیا ہے سب کے سامنے پولیس نے وکلاءپر گولیان چلائی ، لحاظ اس واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانا اور لمبی چوڑی تحقیقات کرنے کا کوئی جواز نہیں ہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور ڈسکہ واقعے کی تحقیقات کے لئے سول سوسائٹی پر مشتمل کمیشن بنایا جائے ۔ عاصمہ جہانگیر نے مزید کہا کہ عدالتوں کی طرف سے انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا حکومت اور عدلیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…