اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب بھر سے دہشت گردی میں ملوث 13 مدرسوں سے 43 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں مدارس کے مہتمم، ذمہ داران اور کارکن شامل ہیں۔پنجاب کے محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق مدرسوں کی مانیٹرنگ کے عمل میں صوبہ بھر سے 13 ایسے اداروں کی نشاندہی ہوئی تھی جن کے بارے میں اداروں کے پاس معلومات تھیں کہ یہاں انتہا پسندانہ نظریات کی تبلیغ کے ساتھ باقاعدہ دہشت گردی کیلئے تربیت اور ٹارگٹ سونپے جاتے ہیں۔ جس پر باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور مصدقہ ثبوت سامنے آنے پر 13 مدرسوں سے 43 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جن میں ان اداروں کے مہتمم، ذمہ داران اور کارکن شامل ہیں۔ گرفتارشدگان کو مزید تحقیقات کیلئے تحقیقاتی اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔