بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایان علی کے خلاف کالا دھن سفید کرنے کے ثبوت ملنے کے بعد تحقیقات کاعمل تیز کر دیا گیا

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ماڈل ایان علی کے خلاف کالا دھن سفیدکرنے کے مقدمہ میں ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے تحقیقات کاعمل تیزکردیا ہے۔ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اینڈ انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیوکوکافی شواہد ملے ہیں جس کی بنیاد پر کالادھن سفیدکرنے کے دھندے میں پس پردہ حقیقی مجرم پکڑے جانے کی امید ہے۔ان ذرائع نے بتایا کہ ایان علی کی سرپرستی کرنے والے کئی ’’رابطوں‘‘ اور حقائق کا پتہ چلا ہے۔تحقیقات کے دوران پتہ چلاکہ گوجرخان سے متعلق رکھنے والی ماڈل ایان علی کراچی کے ایک مہنگے علاقے میں پرتعیش اپارٹمنٹ کی مالک ہے لیکن وہ ذرائع ا مدن بتانے سے قاصر ہے۔ انٹیلی جنس اینڈانٹیلی جنس ان لینڈ ریونیوکی تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا کہ ایان علی نے میر پورخاص سندھ کی رہائشی ایک خاتون نے11بنک ڈرافٹس کے ذریعے 2کروڑ20 لاکھ روپے کی رقم وصول کی۔اس خاتون کے نام کا بھی پتہ چل گیا ہے اور اس خاتون سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اینڈانٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو نے ایئر لائنوں سے ماڈل ایان علی کے بیرون ملک سفراور ٹکٹ ادائیگی کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ان ایئرلائنوں سے پوچھاگیا ہے کہ بتایا جائے ماڈل کی ٹکٹوں کی رقم کس نے ادا کی؟انٹیلی جنس اینڈانٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کے پاس ماڈل کے34 بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ دستیاب ہے لیکن ایان اپنی ا مدنی کے ذرائع اوراپنے بیرونی دوروں کے مقصدکے بارے میں مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…