اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

خرم دستگیرنے بھی بجلی بحران کے خاتمے کی ڈیڈلائن دے دی

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی و خوشحالی کی جانب ایک نیا موڑ لے لیا، منتخب حکومت نے مختصر ترین عرصے میں دہشت گردی اور توانائی بحران کے حل میں مثبت پیش رفت کی ہے اور حالات تیزی کے ساتھ بہتری کی جانب جا رہے ہیں،حکومتی کاوشوں کی بدولت 2017 کے آخر تک پاکستان میں گھروں اور کاروبار کے لیے وافر بجلی دستیاب ہوگی۔مخالفین مسلم لیگ ن کی مخالفت ضرورکریں لیکن ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانا بند کر دیں اور پاکستان کو آگے بڑھنے دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رچنا پرل ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں میںملکی مسائل سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت اور عزم کی شدیدکمی تھی جس کی وجہ سے ملک بحرانوں کی دلدل میں دھنستا چلا گیا لیکن وزیر اعظم کی پر عزم اور جرات مند قیادت نے سنگین ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور قوم کے بچوں کی زندگیاں محفوظ کرنے کے لیے دہشت گردی خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف موجودہ حکومت کے عزم کو دیکھ کر پاکستان پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد تیزی سے بحال ہو رہا ہے اور ملکی معیشت تیزی سے پھل پھول رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دھرنا سیاست کی وجہ سے آنے والے سیاسی عدم استحکام نے عوام کوروزگار اور ترقی کی منزل سے آٹھ ماہ دور کر دیا، اقتدار میں آنے کا شوقین کنٹینر ٹولہ سڑکوں پر تماشا لگاکر نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے2018 کے انتخابات کی تیاری کرے اور اس دوران منتخب ایوانوں میں جا کر حکومت پرتنقید کا شوق پورا کرتا رہے کیونکہ خدانخواستہ اگر ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا تو ملکی معیشت کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سانحہ صفورہ چورنگی ہم وطنوں کو لڑانے اورتقسیم کرنے کی گہری سازش تھی۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…