جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ہرسال 10لاکھ افراد سرکاری ملازمت حاصل کرینگے

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)وزیر خزانہ ، قانون، ایکسائیز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق اضافہ کریں گے ،حکومت پنجاب 2018ءتک لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دے گی جس کیلئے سولر، کول اور ایل این جی پاور پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں جبکہ قائداعظم سولر پارک نے کام شروع کر دیا ہے اور آئندہ برس تک اس کی پیداوار 1000میگاواٹ ہوجائے گی،غربت کے خاتمے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت ہرسال 10لاکھ افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی اور 2018ءتک 20لاکھ گریجوایٹس ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرے گی،پنجاب کی ایکسپورٹ کو ہر سال 15فیصد تک بڑھایا جائے گا جبکہ گروتھ ریٹ کو 8فیصد تک لے جایا جائے گا،میلینیم ڈویلپمنٹ اہداف کو 2018ءتک حاصل کر لیا جائے گا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی بجٹ کے بعد کیا جائے گا،اقتصادی ترقی کیلئے امن و امان کی صورتحال بہتر ہونا بہت ضروری ہے اور دھرنا سیاست نے سرمایہ کاری کو بہت نقصان پہنچایا ہے،30اپریل تک پنجاب کا 71فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کر لیاگیا ہے اور مالی سال کے خاتمہ تک 95فیصد تک ترقیاتی بجٹ کا استعمال کر لیا جائے گا،سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت وزراءکو بری کر دیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس واقعہ میں ملوث مفرور پولیس افسران کو گرفتار کرنے کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 90شاہراہ قائداعظم پر پنجاب گروتھ سٹریٹجی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر وسیم اجمل بھی موجود تھے۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ سرمایہ کاری کی فضا سازگار بنانے کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے اور پنجاب حکومت نے اس میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں بھی پنجاب میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہے اور پرائیویٹ سیکٹر انویسٹمنٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی زیادہ ترآبادی دیہات میں رہتی ہے لہٰذا زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبہ کو فوکس کرکے پالیسیاں ترتیب دی جا رہی ہیں تاکہ زراعت کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ ترقی ہو۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کا مشن کوالٹی آف لائف کو بہتر بنانا ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ مقامی صنعت کی ضرورت کے مطابق نوجوانوں کو ووکیشنل ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار مہیا ہوسکے۔ایک سوال کے جواب میں وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ پنجاب حکومت 2کول پاورپراجیکٹس کے علاوہ 1200میگاواٹ ایل این جی پاور پراجیکٹس بھی لگا رہی ہے جبکہ چائنہ کی 46بلین ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے 22بلین ڈالر انرجی پراجیکٹس کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ضرورت مند افراد کو آٹے، ٹرانسپورٹ، علاج معالجہ اور دوائیوں کی مد میں تقریباً 7بلین روپے کی سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سی این جی مالکان کو بھی ریلیف فراہم کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی ایسا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا جس سے غریب عوام متاثر ہوں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق اضافہ کریں گے ۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ سرمایہ کاری کی فضا سازگار بنانے کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے اور پنجاب حکومت نے اس میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں بھی پنجاب میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہے اور پرائیویٹ سیکٹر انویسٹمنٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت وزراءکو بری کر دیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس واقعہ میں ملوث مفرور پولیس افسران کو گرفتار کرنے کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…