منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

علمی سرقے کے مجرم کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گ

datetime 27  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: اگرچہ حکومت نے علمی سرقے پر بلیک لسٹ کیے گئے ایک علمی شخصیت کو ایک ایوارڈ سے نوازے جانے کے فیصلے کی منسوخی کے بارے میں کوئی اقدام نہیں اْٹھایا ہے، اسی دوران ان کے خلاف علمی سرقے کا ایک اور کیس منظرِ عام پر آگیا ہے۔23 مارچ کو صدر ممنون حسین نے ڈاکٹر مسرور اکرام کو تمغہ امتیاز سے نوازا، جنہیں اعلیٰ تعلیم کے کمیشن نے بلیک لسٹ کردیا تھا۔ ڈاکٹر مسرور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس) میں پڑھاتے ہیں۔اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے پی آئی ای اے ایس کے چار پروفیسروں سمیت ڈاکٹر مسرور اکرم کو علمی سرقے کا مجرم پایا تھا۔چاروں اساتذہ کو اس سال جنوری میں کم از کم دو سالوں کے لیے ’’بلیک لسٹ اسکالر‘‘ قرار دیا تھا۔ تاہم متعلقہ حکام نے اس حقیقت کو صدر سے پوشیدہ رکھا، جنہوں نے اس مرتبہ یومِ پاکستان پر انہیں ایوارڈ سے نوازا تھا۔بعد میں یہ معاملہ جب میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آیا تو وزیراعظم کے آفس نے حقائق کا تعین کرنے کے لیے اعلیٰ تعلیمی کمیشن سے تفصیلات طلب کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری ابھی جاری ہے۔ وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک اس پر تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔اسی دوران ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ مذکورہ پروفیسر نے ایک اور تحقیقی مقالے میں علمی سرقے کا بھی ارتکاب کیا تھا، جو 2005ء4 میں کینسر کی تحقیق کے ایک بین الاقوامی جریدے میں شایع ہوچکا تھا۔ڈان کو دستیاب ہونے والی اس تحقیقی مقالے کی نقل کے مطابق ڈاکٹر سرور اکرام نے ڈاکٹر شمراز فردوس اور ایک دوسرے مصنف کے ساتھ ایک تحقیقی مقالہ شایع کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقالے کا ایک اہم حصہ مختلف مطبوعات سے نقل کیا گیا تھا۔ڈاکٹر شمراز پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ان چار فیکلٹی ممبرز میں شامل ہیں، جنہیں اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے بلیک لسٹ قرار دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سرور اکرام اور ڈاکٹر شمراز کے اس تحقیقی مقالے 70 فیصد فیصد نقل فہرست کی مماثلت، 41 انٹرنیٹ ذرائع، 59 مطبوعات اور 9 طالبعلموں کے مقالات سے لیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس مقالے کو اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی جانب سے اب تک سرقہ قرار نہیں دیا ہے، اس لیے کہ تاحال یہ معاملہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی سرقہ کمیٹی نے نہیں اْٹھایا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مقاملہ 2005ء4 میں شایع ہوا تھا، جبکہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن علمی سرقے کے معاملات کی چھان بین 2007ء4 میں شروع کی تھی۔ڈاکٹر سرور اکرام سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے 2005ء4 میں شایع ہونے والے مقالے کو اپنا ذاتی مقالہ قرار دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ ’’مبینہ نقل شدہ مواد کو دیکھے بغیر جس کے بارے میں آپ بات کررہے ہیں، میں مزید تبصرہ نہیں کرسکتا۔‘‘تمغہ امتیاز کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے بلیک لسٹ قرار دیے جانے کے خلاف ایک اپیل دائر کردی ہے، اور اس سلسلے میں فیصلے کا انتظار ہے۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…