اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

پشاور میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ عوامی شکایات کو حل کرنے کے لیے موبائل فون سے مختصر پیغامات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔پشاور کے شہری اب ڈپٹی کمشنر کو براہ راست اپنی شکایات سے آگاہ کر سکتے ہیں۔اگر کہیں گندگی پڑی ہے اور اس کی صفائی کا معقول انتظام نہیں ہے، روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں متعین قیمتوں سے زیادہ وصول کی جا رہی ہیں، نکاسی آب کا مسئلہ ہے اور اس کے علاوہ اس طرح کے اگر کوئی اور مسائل ہوں تو اب شہری ایک مختصر پیغام یا ایس ایم ایس کے ذریعے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کر سکتے ہیں۔پولیس کے محکمے کے بعد اب ضلعی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ پشاور میں یہ ایس ایم ایس سروس شروع کی ہے۔پشاور کے ڈپٹی کمشنر ریاض محسود نے بی بی سی کو بتایا کہ تین روز میں انھیں 134 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 63 پر کارروائی کی گئی ہے اور 30 سے زیادہ شکایات حل کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک ملنے والی شکایات صفائی، نکاسی آب اور مہنگائی سے متعلق ہیں۔ریاض محسود نے بتایا کہ پشاور کے بڑے رہائشی علاقے حیات آباد اور یونیورسٹی ٹاؤن سے روز مرہ استعمال کی اشیا کی زیادہ قیمتیں وصول کرنے کی شکایات تھیں تو اندرون شہر سے صفائی اور نکاسی آب کے مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے ڈی سی پی آٹھ تین تین تین نمبر رکھا گیا ہے اور اس سروس کا مقصد انتظامیہ اور عوام کے مابین رابطے کو بحال کرنا ہے۔اس سے پہلے پولیس کے محکمے میں آن لائن ایف آئی آر اور پولیس کے بارے میں شکایات کے لیے ایس ایم ایس سروس شروع کی جا چکی ہے۔تعلیم کے محکمے میں اساتذہ اور طالب علموں کی حاضری یقینی بنانے کے لیے موبائل فونز کے ذریعیمانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کیاگیا تھا اور اب آج سے ہسپتالوں میں عملے، ادویات اور آلات کی فراہمی کے لیے آزاد مانیٹرنگ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موبائل فون کا استعمال کیا جائے گا۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…