بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

وفاقی بجٹ 2015-16میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافے کا امکان

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد (نیوز ڈئیسک)وفاقی حکومت نے ا ئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں افراط زر کی شرح کے حساب سے اضافے سمیت مختلف تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے تاہم سرکاری ملازمین کے پے اسکیل پر نظر ثانی کا معاملہ التوا کا شکار ہونے کا امکان ہے البتہ ہاؤس رینٹ سیلنگ سمیت دیگر الاؤنسز میں اضافہ متوقع ہے جس کے لیے وزارت خزانہ نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے ورکنگ پیپر پر مشتمل تجاویز مانگ لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ا ئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کے پے اسکیل پر نظر ثانی نہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ اس کے لیے پے اینڈ پنشن کمیشن جائزہ لے گا اور غالب امکان یہ ہے کہ ا ئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے پے اسکیل پر نظر ثانی کے لیے کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے پاس تنخواہوں میں اضافے کی اس وقت یہ تجویز زیر غور ہے کہ بجٹ میں افراط زر کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور توقع ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر افراط زر کی شرح 10 فیصد سے نیچے سنگل ڈیجٹ میں رہے گی اور زیادہ امکان 5 سے 6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس تجویز پر عملدرا?مد کیا جاتا ہے تو بجٹ میں ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی مد میں کوئی زیادہ اضافہ ملنے کی توقع نہیں ہے البتہ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ افراط زر کی شرح کے مطابق کیا جائے مگر ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف میں سے 50 فیصد کے ایڈہاک ریلیف کو تنخواہوں کا حصہ بنا کر دیگر الاؤنسز کے لیے منجمد کردیا جائے تاکہ اس کا بجٹ پر کوئی زیادہ مالی اثر نہ پڑے، اس کے علاوہ یہ تجویز بھی ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کے بجائے تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں شامل کرکے نظر ثانی شدہ پے اسکیلز جاری کردیے جائیں مگر اس کے لیے پے اینڈ پنشن کمیشن قائم کرنا ہوگا جس کے ابھی تک کوئی ا?ثار دکھائی نہیں دے رہے۔
ذرائع نے کہاکہ البتہ ملازمین کے میڈیکل الاؤنس، ٹرانسپورٹ الاؤنس، ہاؤس رینٹ سیلنگ سمیت دیگر الاؤنسز میں اضافے کے حوالے سے متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے تجاویز مانگی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران مکمل ورکنگ پیپر کے ساتھ تجاویز بھجوائی جائیں اور ان تجاویز کا ریشنل بھی دیا جائے اور کوشش کی جائے 2 سے 3 مختلف ا?پشنز پر مشتمل ورکنگ پیپر پیش کیے جائیں جن میں ہر ورکنگ پیپر کے ساتھ اس کے مالی بوجھ کی ورکنگ بھی ساتھ بھجوائی جائے اور بتایا جائے کہ کس ا?پشن کا بجٹ پر کتنا بوجھ پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ا?ئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 100 فیصد اضافہ کی سمری تیار کی جارہی ہے البتہ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ ہی کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…