جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

اردو کو اب تک سرکاری زبان کا درجہ نہ دینے پرذمہ داروں کے نام طلب

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے آئین کے تحت اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے میں تاخیر کے ذمہ داروں کے نام طلب کرلئے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے اردو کو سرکاری زبان کا درجہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر جسٹس جواد نے ریمارکس دیئے کہ آئین نہ ماننے پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو حکومت کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوگی، 1973 کے آئین میں اردو کو 15 سال میں دفتری زبان کا درجہ دینے کا کہا گیا تھا لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود آئین پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔جسٹس جواد نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کہ کیا حکومت نے آئین کی پاسداری کرنا ہے یا نہیں اور کیا آئین کے آرٹیکل 273 کا نفاذ نہیں کیا جانا؟۔ عدالت نے معاملے میں تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کر کے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…