اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر ) نے پارلیمنٹیرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری جا ری کردی ہے جس کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے سال 2014میں 26لاکھ11ہزار37روپے ٹیکس ادا کیا ہے ۔میاں محمد نواز شریف جن کا شمار اثاثوں کے لحاظ سے پاکستان کے امیر ترین آدمیوں میں ہوتا ہے تاہم انہوں نے شریف خاندان میں سب سے کم ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ ان کے بھائی شہباز شریف نے 51لاکھ25ہزار اور ان کے بھتیجے حمزہ شہباز شریف نے 48لاکھ88ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ نواز شریف نے 2013کے الیکشن میں اپنے جو اثاثے ظاہر کیے تھے ان کی مالیت 1ارب 12کروڑ روپے کے قریب تھی۔