اسلام آباد(نیوزڈیسک) ممبئی حملہ کیس کے بارے میں پاکستان دفتر خارجہ نے بھارت کو صاف جواب دے دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ممبئی حملہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ بھارت نے تعاون میں تاخیر کی اور کمزور شواہد پیش کیے جس کی وجہ اس کیس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کا عزم کمزور نہیں ہے اور پاکستان کی نیت پر شک کرنامناسب نہیں ہے کیونکہ پاکستان نازک موڑ پر ہے اور اس نے دہشتگردی سے بہت نقصان اٹھایا ہے ۔