اسلام آباد( نیوز ڈیسک)جمعیت علماء4 اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ یمن کے معاملہ پ پاکستان کا موقف سنجیدہ ہے ،پاکستان خطے کے دوسرے ممالک کو ساتھ ملا کر بحران حل کرے گا۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے اور یمن بحران کیلئے سفاررتی کوششوں کو ترجیح دی گئی ہے۔مولانافضل الرحما ن کا کہناتھا کہ حوثی باغیوں کے ساتھ مفاہمت کی کوششیں ناکام ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی مسعفی ہو چکے ہیں ،تحریک انصاف کے اراکین نے کہا کہ تھاوہ جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد بھی اسمبلی میں نہیں آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اسمبلی میں بیٹھے پی ٹی آئی کے ارکان ہمارے لیے اجنبی ہیں۔