اسلام ا باد(نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے بعد پاکستان کے قیام کا مقصد گم ہوگیا۔ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو ایک مخصوص راستے پر چلانا چاہتی تھی۔ اسلام آباد میں یوم دستور کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ 10اپریل پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے ، اس روز پاکستان کے موجودہ آئین کا وجود عمل میں آیا ، لیکن افسوس ہے کہ آج بھی آئین ، پارلیمنٹ اور جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے زندگی قربان کی ، رضا ربانی نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ میں سب بدمعاش بیٹھے ہیں ، اس الزام کا بھی تاریخی پس منظر ہے۔ قائد اعظم کے بعد پاکستان کے قیام کا مقصد گم ہوگیا۔ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو ایک مخصوص راستے پر چلانا چاہتی تھی۔