ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

جوڈیشل کمیشن نے جب بھی بلائے گواہی دینے کیلئے تیار ہوں، نجم سیٹھی

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے2013 کے عام انتخابات کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ الیکشن شفاف بنانے کے لئے ایس ایچ او سے آئی جی اور پٹواری سے چیف سیکرٹری تک کو تبدیل کیا۔نجم سیٹھی نے انتخابات کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ 2013 کے انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے قریبی ایک درجن سے زائد سینئر بیوروکریٹس کو اسلام آبادبھیجا، ایس ایچ او سے آئی جی اور پٹواری سے چیف سیکرٹری تک کو تبدیل کیا۔سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتخابات کے دن تک کسی جماعت نے میرے ایک بھی اقدام پر شکایت نہیں کی تھی لیکن انتخابات کے بعدعمران خان نے 35 پنکچر کے نام سے جھوٹی کہانی گڑھ کر مجھے بدنام کیا، میں نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا مگر وہ عدالت میں پیشی سے انکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن عمران کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے الزامات کو ایجنڈے میں سب سے پہلے رکھے، کمیشن جب بھی بلائے میں گواہی دینے کے لئے تیار ہوں۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…