کوئٹہ (نیوز ڈیسک)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ایف سی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق کارروائی کے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بالان شاخ میں کی گئی جہاں سے غیر قانونی اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 2 جی تھری گن، راکٹ لانچر بمعہ 7 راکٹ، اینٹی ایئر کرافٹ گن اور 22 ایس ایم جی شامل ہیں جب کہ ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔