اسلام آباد( نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سید اسماعیل شاہ نے کہاہے کہ ہے 12اپریل کو سموں کی تصدیق کروانے کی آخری تاریخ ہے ،سموں کی تصدیق کیلئے دیے گئے وقت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور غیر تصدیق شدہ سمیں بند کر دی جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کا کہناتھاکہ غیر مصدقہ سموں کے صارفین سمیں بند ہونے کے بعد کال کر نے ساتھ ساتھ کال سن بھی نہیں پائیں گے لیکن یہ سمیں عارضی طور پر بند کی جائیں گی جو کہ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد کھول دی جائیں گی۔اس سے قبل چیئرمین پی ٹی کا کہناتھاکہ اب تک سات کروڑ 70لاکھ سموں کی تصدیق ہو چکی ہے اور ایک کروڑ 50لاکھ غیر تصدیق شدہ سمیں بند کر دی گئیں ہیں۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان کے بارڈر ایریا میں افغانی سمیں چلائی جا رہی ہیں اور اس بارے میں پاک آرمی کو آگاہ کر دیا گیاہے اور جو سگنل پاکستان آتے ہیں انہیں روکنے کی صلاحیت ہمارے پاس موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ انٹر نیٹ پر ممنوعہ مواد کو روکنے کی ٹیکنالوجی بھی ہمارے پاس نہیں ہے جبکہ یو ٹیوب کو کھولنے کا فیصلہ نہیں ہو ا لیکن قانون سازی کے بعد لوکل یوٹیوب کھولی جائے گی۔