جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

این اے 246 ، ضمنی انتخابات میں پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد ( نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے دو سو چھیالیس کراچی کے ضمنی انتخاب میں پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ، رینجرز کمانڈر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ کراچی میں این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان سیاسی کشیدگی عروج پر ہے۔ پی ٹی ا ئی نے ضمنی انتخاب کے دن کشیدگی کے خطرہ کے پیش نظر فوج یا رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے حلقے میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے رینجرز اہلکار پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات کئے جائیں گے۔ رینجرز کے کمانڈر کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ ضمنی الیکشن کے موقع پر ہنگامہ ا رائی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…