لاہور( نیوز ڈیسک)نجی ایئر لائن کی پرواز دمام ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان واپس آ گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق دمام ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ ملنے وجہ سے طیارہ شارجہ سے ایندھن بھروا کر واپس آگیاہے اور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کی وجوہات سے نجی ایئرلائن کوبھی آگاہ کر دیا گیاہے۔دمام جانے والے 240مسافروں کو قیام کیلئے مختلف ہوٹلوں میں بھجوادیا گیاہے اور دمام کیلئے دوسری پرواز آج رات دس بجے روانہ ہو گی۔