لندن ( نیوز ڈیسک) متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی ا ئی کی ریلی میں بدمزگی پر افسوس ہے ، انہوں نے تحریک انصاف کو ایک مرتبہ پھر جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی دعوت دیدی اور فیڈرل بی ایریا میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام کا خیر مقدم کیا۔ ایک بیان میں متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ نائن زیرو پر عمران اور ریحام بھابھی کے استقبال کی بھرپور تیاریاں کی گئی تھیں۔ ان کے استقبال کیلئے پھولوں کی 2 من پتیوں کا انتظام کیا گیا تھا ، دونوں کے لئے ہم نے تحائف لئے تھے ، وہ ان کی امانت ہیں ، جب چاہیں لے سکتے ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کسی بات کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئیے ، ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے۔ ماضی کی تلخیوں کو فراموش کر کے محبتوں اور چاہتوں کے نئے دور کا آغاز کریں۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی ا?ئی کی ریلی میں تھوڑی بدمزگی ہوئی ، جس پرافسوس ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف کو ایک مرتبہ پھر جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ 19 اپریل کو فیڈرل بی ایریا میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔