کراچی(نیوز ڈیسک)ڈیفنس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل کے پوتے اور بھانجے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل کے پوتے اور بھانجے کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال کے باہر سابق وزیراعلی بلوچستان نصیر مینگل نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اب دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اس سے پہلے بھی خاندان کیافراد پرحملے ہوچکے ہیں، کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے تاہم علیحدگی پسندوں سے خطرہ ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے خاندان والوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔