اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان چائے کا بڑا صارف اور درآمدکنندہ ہے، گزشتہ سال اکسٹھ کروڑ ڈالرمالیت کی چائے استعمال کی گئی۔دوسری طرف پاکستان میں چائے کی اسمگلنگ زور پکڑ گئی ہے۔چائے کی ہر تین میں سے ایک پیالی غیرقانونی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا شماردنیا میں چائے کا بڑے درآمدکنندہ میں ہوتا ہے، سال2014 میں ملک میں اکسٹھ کروڑ ڈالرمالیت کی چائے بیرون ملک سے برآمد کر کے استعمال کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گز شتہ مالی سال پینتیس ارب ساٹھ کروڑروپے مالیت کی ایک لاکھ بائیس ہزار میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی جبکہ ایک لاکھ بارہ ہزارٹن چائے اسمگل ہوکرآئی۔پاکستان ٹی ایسو سی ایشن کے مطابق ملک میں ایک لاکھ ٹن چائے ڈیوٹی ادا کئے بغیر لائی جاتی ہے جس سے قومی خزانے کو سالانہ گیارہ ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔اس طرح پاکستان میں پی جانے والی چائے کی ہر تین میں سے ایک پیالی غیرقانونی ہے۔