جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

یمن کے معاملے پرہماری ترجیح فریق بننانہیں،خواجہ آصف

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ ترکی سے حالات بہتر ہوتے نظر آرہے ہیں جب کہ یمن کے معاملے پر وزیراعظم کے اقدامات پر ایران نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ ترکی سے حالات بہتر ہوتے نظر آرہے ہیں ، یمن کے معاملے پر وزیراعظم کے اقدامات پر ایران نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے جب کہ ایران نے یمن میں سیز فائر کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے پر ہماری ترجیح فریق بننا نہیں بلکہ مفاہمت اور پالیسی ہے جب کہ مذاکرات سے معاملات کے حل پر سب ملکوں کا اتفاق ہے،اطلاعات ہیں کہ حوثیوں نے غیر مشروط طور پر سیز فائر کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے تاہم سیز فائر کی شرائط طے ہونا باقی ہے اور آئندہ 2 سے 4 روز میں اس سے متعلق اہم پیش رفت بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے دفاعی معاملات دہشت گردی کے تناظر میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…