کراچی (نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے جیولری سیٹ دینے کا اعلان کیا گیا تھا ۔الطاف حسین کی جانب سے دیے جانے والے تحفے کو ریحام خان نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ الطاف حسین کی جانب سے دیے جانے والے سیٹ کے بارے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ریحام خان کے لیے چاندی کا سیٹ خریدا گیا تھا جس پر سونے کا پانی چڑھایا گیا تھا۔
کراچی میں بھتہ خوری کا عملاًخاتمہ ہو رہا ہے، نیا خیبرپختونخواہ ہم بنائیں گے: وزیراعظم
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ریحام خان کے لیے گئے جیولری کا سیٹ سونے کا ہے اور اس کی مالیت 2 لاکھ روپے ہے۔ایم کیو ایم رابطہ کی جانب سے مزید واضح کیا گیا ہے کہ سونے کا سیٹ حسین جیولر سے خریدا گیا تھا اور اس کے بارے میں بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے کہ وہ سونے کا نہیں بلکہ چاندی کا ہے۔