اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کاکراچی کے عوام نے والہانہ استقبال کیا۔گونوازگوکے نعرے بھی لگائے گئے،اس موقع پرپی ٹی آئی کے دیگررہنماءبھی موجود تھے ،عمران خان کی گاڑی پرپھول پھینکنے گئے اورساتھ ساتھ کارکن ڈھول کی تھاپ پربھنگڑابھی ڈالتے رہے اورعمران خان کوسخت سیکورٹی میں عزیزآبادلایاگیااس موقع پرپولیس نے بھی سخت حفاظتی اقدامات کررکھے تھے۔