اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کے ساتھ ناخوشگوارواقعہ میں ہمارے کارکنان ملوث نہیں،فاروق ستار

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عمران خان کی جناح گراﺅنڈ آمد پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کی جانب سے عمران خان کو خوش آمدید کہا گیا تھا۔عمران خان کے ساتھ ناخوشگوارواقعہ میں ہمارے کارکنان ملوث نہیں۔فاروق ستارنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کے رہنماءخود عمران خان کا گاڑی تک استقبال کرنے گئے تھے۔ معلوم نہیں عمران خان یادگار شہداءتک کیوں نہیں آئے اور واپس چلے گئے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر مہمانوں کے استقبال کی تیاریاں کل سے شروع تھیں۔ نائن زیرو پر مہمانوں کیلئے پرتکلف ظہرانے کے ساتھ ساتھ مہمانوں کے لئے تحفوں کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔ عمران خان نے یادگار شہداءسے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا جس پر ہم ان کے بہت ممنون اور شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی واپسی کے بعد بہت چھوٹے پیمانے پر لڑائی کا واقعہ پیش آیا تھا لیکن پی ٹی آئی کے کچھ رہنماﺅں نے ایسے بیانات جاری کئے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین یا ان کے رہنماﺅں کی نیت میں کچھ اور تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کی جانب سے جذبہ خیر سگالی بے مثال ہے۔ جو عناصر خوش نہیں ہمیں ان پر نظر رکھنا ہوگی۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں امن کی فضاءقائم رہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم تحریک انصاف کے استقبال کے لیے موجود تھی، تاہم عمران خان نائن زیرو پر ایم کیوایم کا استقبالیہ  بغیر واپس چلے گئے۔دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جناح گراو¿نڈ پر کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے کیمرے کی آنکھ سب دیکھ رہی تھی اور میرے خیال میں کوئی بدنظمی نہیں کی گئی۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…