بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

پاکستان یمن میں جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان یمن میں جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتا ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان یمن میں جنگ کا جلد ازجلد خاتمہ چاہتا ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب، ترکی اور ایران سمیت مختلف اسلامی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں پھنسے زیادہ تر پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے اور کچھ لو گ اس وقت بھی یمن میں موجود ہیں جو وطن واپس نہیں آنا چاہتے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی اہم دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لئے امریکی فوجی آلات خرید رہا ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی کارآمد ثابت ہوں گے جب کہ امریکی حکومت نے پاکستان کو فوجی آلات کی فروخت کے بارے میں کانگریس کو بھی آگاہ کردیا ہے اور امید ہے کہ ان آلات کی حتمی منظوری جلد دے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو اسلحے کی فراہمی دراصل دہشت گردی کے خلاف ہماری ضروریات اور اہمیت کو تسلیم کرنا ہے۔چین کے صدر دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ڑی جنگ پنگ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم ان کے دورے کی تاریخ ابھی طے کرنا باقی ہے، پاکستان اور چین ایک دوسرے کے اسٹریٹجک پارٹنر اور دیرینہ دوست ہیں اور چین کے صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نئی دلی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر سمیت تمام معاملات کے حل کے لئے مثبت اور با معنی مذاکرات چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…