اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کا ضمنی انتخاب آسان نہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد وفاقی جماعت ہے۔ ہم پیچھےہٹنے والے نہیں ، ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم ایم کیو ایم کو سیاسی طور پر چیلنج کیا جائے گا اس لئے جیسے ہی این اے 246 میں ضمنی انتخاب کا اعلان ہوا ہم اپنا امیدوار میدان میں لائے ہیں، کراچی کے عوام خوف کی فضا سے باہر نکل کر دل کی آواز پر ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا کوئی امپائر نہیں، دونوں جماعتوں کی جانب سے سیاسی ماحول میں موجود کشیدگی کو دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، تشدد سے منفی پیغام جائے گا، سیاسی جماعتوں کو مذاکرات پر زور دینا چاہئے کیونکہ فیصلہ الیکشن کے دن اور سیاسی میدان میں ہوگا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی سیاسی موت مر چکے ہیں اب ملک کے سیاسی منظر نامے میں ان کی کوئی وقعت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام جو جب بھی کوئی خوشخبری ملتی ہے تو پرویز رشید اسے خراب کرنے کے لئے میدان میں آجاتے ہیں۔