کراچی(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ نے کہاہے کہ انہوں نے عمران خان سے ضد کی اور تحریک انصاف کی رہنما نادیہ ربانی کے گھر سے کھانا کھایا ،کارکن عمران خان کو منا کر نادیہ حسن کے گھر واپس لے آئے ۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان کا کہناتھا کہ نادیہ ربانی نے گھر پر ہمارے لیے مزے مزے کے کھانے تیار کیے تھے اور انہوں نے عمران خان سے ضد کی کہ کھانا کھا کر جائیں گے تو عمران خان مان اور کارکن انہیں منا کر واپس لانے میں کامیا ب ہو گئے ۔
ریحام خان کا کہناتھا کہ نائن زیرو پر کارکنوں میں بھرپور جوش خروش اور ولولہ تھا ،کراچی آکر بہت خوشی ہو ئی اور اچھا لگا اگر بد نظمی نہ ہوتی تو اور بھی اچھالگتا۔ان کا کہناتھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار آئے اور ہمیں خوش آمدید کہا ،کل تک میٹھی باتیں ہوتی رہی ہیں دعا ہے ایسی فضا برقرار رہے ۔ریحام کا کا کہناتھا کہ اس وقت پرامن سیاسی ماحول کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔
عمران خان اہلیہ کی بات مان گئے ،نادیہ ربانی کے گھر سے کھانا کھایا
9
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں