اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ریحام خان کی کراچی آمد،ایم کیو ایم نے نائن زیرو دورے کے دعوت دے ڈالی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی کراچی آمد پر ایم کیو ایم کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا اور ساتھ ہی انہیں دعوت دے ڈالی ۔قائد ایم کیوا یم کی جانب سے لندن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپ نائن زیرو آئیں ہم آپ کو خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں جس کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ شکر ہے ایم کیوا یم کے لہجے میں نرمی آئی۔ہم بھی چاہتے ہیں کہ کراچی کی روشنیاں بحال ہوں ۔عوام میں خوف و ہراس کی فضا ختم ہو۔