کراچی(نیوزڈیسک ) جناح گراﺅنڈ میں ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں تصادم کے بعد پی ٹی آئی قیادت واپس روانہ ہوگئی جبکہ پولیس دونوں جماعتوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کراتی رہی لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہوسکی ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان اپنے قافلے کے ہمراہ جناح گراﺅنڈ پہنچے جہاں ایم کیوایم کے ڈاکٹرفاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی نے عمران خان سے ملاقات کی اور اپنی جماعت سے طرف سے نیک خواہشات کااظہار کیا، صرف یہی نہیں بلکہ دونوں جماعتوں کے امیدواروں نے بھی پرجوش مصافحہ کیا۔
عمران خان اور ایم کیوایم کی قیادت کی موجودگی میں ہی دونوں جماعتوں کے کارکنان نے نعرے بازی شروع کردی ،گتم گتھاہوئے اور ڈنڈے نکال لیے جس پر عمران خان نے موقع سے نکلنے میں ہی عافیت سمجھی اور کارکنان کی ریلی کے ہمراہ جناح گراﺅنڈ سے چلے گئے ۔
بتایاگیاہے کہ نائن زیروجانے کی درخواست عمران خان نے مسترد کردی جس کی وجہ سے ریحام خان کو تحائف بھی پیش نہ کیے جاسکے اورعمران خان نے ڈاکٹرفاروق ستار کو بتایاکہ اس وقت صورتحال ٹھیک نہیں ، بعد میں رابطہ کریں گے ۔
جناح گراﺅنڈ میں ایم کیوایم اور پی ٹی آئی قیادت کی موجودگی میں کارکنان میں تصادم ، عمران خان کارکنان کولے کرچلے گئے
9
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں