راولپنڈی( نیوز ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کی جس دوران مشرق وسطیٰ اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے کہاہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیوآمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیااور انہوں نے یاد گار شہدا ء4 پر فاتح خوانی کی اور پھول چڑھائے۔آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم امہ کی ہم آہنگی اوریکجہتی پر زور دیا گیا اور خطے میں امن اور سیکیورٹی صورتحال کے امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہا۔