اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کی ریلی کارساز سے کریم آباد کی جانب روانہ

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کا دورہ کرنے کے لئے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ روانہ ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان جلوس کی شکل میں کارساز سے سوک سینٹر پہنچ گئے ہیں۔ جہاں سے عمران خان کی سربراہی میں کارکن ریلی کی شکل میں غریب آباد سے حسین آباد اور مکا چوک سے ہوتے ہوئے جناح گراؤنڈ پہنچیں گے جس کے بعد ان کی ریلی واٹر پمپ سے ہوتے ہوئے کریم آباد پہنچے گی جہاں عمران خان خطاب کریں گے۔ریلی کے سلسلے میں پولیس نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں، لالو کھیت سے واٹر پمپ تک ایک ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے علاقے کی سوئپنگ کی ہے۔ لالو کھیت سے کریم آباد آنے والی سڑک ٹریفک کیلیے بند کردی گئی ہے جب کہ متبادل روٹ کے طور پر ٹریفک کو پل سے گزرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب این اے 246 پر تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اللہ تبارک و تعالیٰ کے علاوہ کسی کی مدد نہیں چاہئے، ہم نے نہ تو پہلے کبھی ایم کیو ایم سے مدد مانگی اور نہ اب مانگیں گے، وہ ایم کیو ایم کی جانب سے تعاون کی پیشکش کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…