کراچی(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد وفاقی جماعت ہے جس کا ووٹ بینک ہر صوبے میں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہ گرم سیاسی ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور این اے 246کی عوام اپنے دل کی آواز سن کر ووٹ دیں ،کراچی میں اب تبدیلی لانے کا وقت ہے۔جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ جلسے کامقام ابھی تک تبدیل نہیں ہو اورتحریک انصاف کی مہم زور پکڑ ررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کے کہاکہ جاوید ہاشمی نے جو حرکت کی ہے انہوں نے اپنی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم کر لی ہے۔