اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی میں سینئرسول جج پر حملہ ،محافظوں کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) شہرقائد میں دیرپاامن قائم نہ رہ سکا اور اب کی بارالفلاح کے علاقے میں سینئرسول جج سکندر حمید کو نشانہ بنایاگیا تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے اور محافظوں کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق حسب معمول سینئر سول جج سکندر حمید اپنی رہائش گاہ سے ملیرکورٹ آرہے تھے کہ کچہری کے قریب تین نامعلوم افراد نے اْن کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق محافظوں کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی جبکہ دوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،زخمی ہونیوالے ملزم کو گرفتار کرکے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ ایس ایس پی کورنگی جنید شیخ کا کہناہے کہ ابتدائی طورپر واقعہ سٹریٹ کرائم کالگتاہے ، ملزم زخمی حالت میں فرارہوگیاہے۔
اے آروائے نیوز کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو حراست میں لے لیاگیا۔ سول جج سکندرحمید نے بتایاکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے اْن کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا ،و ہ نئی زندگی ملنے پر خدا کا شکراداکرتے ہیں۔بتایاگیاہے کہ حملے کے بعد ملیر کورٹ کے جج صاحبان سیشن عدالت میں جمع ہوگئے ہیں جبکہ وکلاء4 نے احتجاجاً ہڑتال کردی۔ ابتدائی طورپر پکڑے گئے ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…