اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر کے 22افراد دہشت گرد قرار، پابندی عائد

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(نیوز ڈیسک)آزاد و جموں کشمیر حکومت نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 22 افراد کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔ان افراد کو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے، یہ آزاد کشمیر کے انسداد دہشت گردی 2014 کے قانون کی ایک شق ہے۔آزاد کشمیر کی حکوت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جن افراد کو دہشت گردوں قرار دیا گیا ہے ان میں 20 کا تعلق آزاد جموں کشمیر اور 2 کا تعلق پنجاب سے ہے۔جن دہشت گردوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے ان میں مندجہ ذیل افراد شامل ہیں

پونچھ کے رہائشی
آفتاب شفیع
مولوی عبدالخالق
افتخار عرف ادریس مولوی
وقاص
حافظ کاشف
شفیع معاویہ
مولوی عبد الغفور
مولوی اختر
ضلع سدھنوتی کے رہائشی
شہزان رشید
افتخار مجید
محمد الیاس
ساجد اعوان
ضلع باغ کے رہائشی
محمد ارشد
انصار
نذیر الاسلام
محمد کلیم
غلام مصطفیٰ
توقیر عباسی
اسرار
ضلع مظفر آباد کے رہائشی
محمد یاسر
پنجاب (میاں چنوں) کے رہائشی
عصمت اللہ معاویہ
مرزا خان
واضح رہے گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے ممنوع قرار دی گئی 63 تنظیموں پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کی جانب سے انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت 63 تنظیموں کی آزاد کشمیر کی حدود میں سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جن تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی تھی ان میں القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، لشکر طیبہ، جیش محمد، لشکر جھنگوی، جیش محمد، سپاہ صحابہ، تحریک جعفریہ، خدام اسلام، حزب التحریر، بلوچستان لبریشن آرمی، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، پیپلز امن کمیٹی، یونایئٹڈ بلوچ آرمی، تحریک طالبان محمد اور 313 بریگیڈ سمیت دیگر تنظیمیں شامل تھیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…