اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن افتخار چوہدری سمیت کسی کو بھی طلب کرسکتا ہے،شاہ محمودقریشی

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) شاہ محمود قریشی کہتے ہیں جوڈیشل کمیشن کو دنوں کا پابند نہیں کیا جاسکتا، تحقیقات کیلئے جتنا وقت درکار ہوگا لے گا، تحقیقاتی کمیشن افتخار چوہدری سمیت کسی کو بھی طلب کر سکتا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن کے ناموں کے اعلان کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری کاوشیں رنگ لے آئیں، کمیشن آئندہ شفاف انتخابات کی بنیاد رکھے گا، تحقیقات کیلئے دنوں کی پابندی نہیں لگا سکتے، کمیشن کو جتنا وقت درکار ہوگا لے گا، تحقیقات کیلئے کسی بھی ادارے کی معاونت لی جاسکتی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی صوابدید ہے جتنے چاہے حلقے کھولے، ایک نہیں بیسیوں حلقے کھول سکتا ہے، تحقیقاتی کمیشن سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سمیت کسی کو بھی طلب کرسکتا ہے، اگر انتخابات شفاف قرار نہ پائے تو اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔صدر کی جانب سے آرڈیننس پر دستخط کے بعد سپریم کورٹ نے چیف جسٹس جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا، جس میں امیرہانی مسلم اور اعجاز افضل شامل ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…