بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک امن قائم نہیں ہو سکتا،آرمی چیف

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور خیبرآپریشن ٹو میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن میں فوجیوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک افواج کی قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دہشتگردوں کیخلاف جاریآپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اورآپریشن کو اسی رفتار سے ہی جاری رکھا جائے۔آپریشن چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پر ا?رمی چیف کو بریفنگ دی گئی جس میں انھیں بتایا گیا کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف ا?پریشن کامیابی سے جاری ہے۔ خیبر ایجنسی میں اب تک 263 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کئے جا چکے ہیں۔ دہشتگردوں کو وادی تیراہ اور دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔ خیبرآپریشن ٹو کے ا?غاز سے اب تک 35 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کا تمام علاقہ غیر ملکی ساخت کی بارودی سرنگوں سے بھرا پڑا ہے۔ پاک فوج کے سپیشل انجینئر یونٹ نے 392 سرنگوں کو ناکاراہ بنا دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ کارروائیاں افغان بارڈرز کے قریبی علاقوں تک پہنچ چکی ہیں۔ دہشتگردوں کو کسی صورت بھی فرار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…